ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / 200 سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز بے روزگار ہوگئے

200 سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز بے روزگار ہوگئے

Sat, 01 Jul 2017 18:36:56  SO Admin   S.O. News Service

میلبورن،یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدے کو تسلیم کیے جانے کی ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد دو سو سے زائد سینیئر کرکٹرز عملی طور پر بے روزگار ہوگئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان حالیہ معاہدہ 30جون کو ختم گیا جبکہ کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پاسکا۔گورننگ باڈی کی جانب سے اس حوالے سے رکھی گئی رقوم کو نچلی سطح پر دوبارہ منتقل کیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی یونین اتوار کو اجلاس منعقد کرے گی جس میں ’’اے‘‘کے دورہ جنوبی افریقہ کے ممکنہ بائیکاٹ پر بات چیت کی جائے گی۔اس دورے کا آغاز 12جولائی سے ہوگا جس میں دو چار روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اس تنازعے سے 200سے زائد کرکٹرز متاثر ہوں گے، مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے تبدیل شدہ یاداشت کے تحت مرد اور خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی لیکن اس کا مطلب یہ تھا کہ تنظیم کی آمدن میں سے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں ملے گا۔مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے تبدیل شدہ یاداشت کے تحت مرد اور خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی لیکن اس کا مطلب یہ تھا کہ تنظیم کی آمدن میں سے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں ملے گا۔تاہم آسٹریلین کرکٹر ایسوسی ایشن نے اسے اور تنخواہوں کے حوالے سے نئی تجویز کو بھی مسترد کر دیا۔اگر کوئیمعاہدہ طے نہیں پایا تو آئندہ موسم سرما میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز بھی خطرے میں پر سکتی ہے اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔
 


Share: